Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی

Now Reading:

مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی
مستونگ میں فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3  پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکپ دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا۔

سول اسپتال ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ، طبی عملے کو الرٹ، ٹراما سینٹر میں پولیس اہلکار تعینات اور غیر متعلقہ افراد کا ٹراما سینٹر میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 اہلکار زخمی ہوئے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

شاہد رند نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، تاہم بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار بلوچستان نیشنل پارٹی دھرنے کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر