Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھر میں قہر برساتی گرمی اور وبائی امراض سے 50 سے زائد مور ہلاک

Now Reading:

تھر میں قہر برساتی گرمی اور وبائی امراض سے 50 سے زائد مور ہلاک

تھر کے حسین علاقے میں حالیہ شدید گرمی اور وبائی امراض نے موروں کے لیے وبال جان بنادی ہے۔ تحصیل ننگرپارکر، ڈیپلو اور اسلام کوٹ کے مختلف دیہاتوں میں گزشتہ چند دنوں میں 50 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی افراد نے ان ہلاکتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں گرمی اور بیماری کی وجہ سے مرنے والے موروں کی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔

ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف میر اعجاز ٹالپور نے بتایا کہ فروری سے موروں کی ہلاکتوں کی شکایات موصول ہو رہی ہیں اور متعدد مور اس وقت بیمار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائلڈ لائف ٹیم اور پولٹری ٹیم فیلڈ میں سرگرم ہیں اور 60 دیہات میں جا کر موروں کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

تھرپارکر میں موروں کی بیماری کی ایک اہم وجہ مرغیوں کا فضلہ کھانا بتائی جارہی ہے، جس سے یہ پرندے بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ 28 بیمار مور ہماری ٹیم کو ملے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ ۔

Advertisement

ماحولیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی کی وجہ سے بھی موروں کی حالت خراب ہو رہی ہے۔ گرمیوں کے آغاز میں مور پانی کے لیے پریشان ہو جاتے ہیں، اور کلائمیٹ چینج نے اس صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہم دیہات میں لوگوں کو موروں کے لیے ادویات فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان کی حالت بہتر کی جا سکے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شدید گرمی کی وجہ سے 6 مور ہلاک ہوگئے ہیں، اور وائلڈ لائف حکام نے اس معاملے کی فوری طور پر نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ مزید موروں کی ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر