Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان ریلیف پیکج؛ وزیراعظم کی حکومتی کور ٹیم کی بہترین کارکردگی کی ستائش

Now Reading:

رمضان ریلیف پیکج؛ وزیراعظم کی حکومتی کور ٹیم کی بہترین کارکردگی کی ستائش

رمضان ریلیف پیکج؛ وزیراعظم کی حکومتی کور ٹیم کی بہترین کارکردگی کی ستائش

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کے لئے کام کرنے والی حکومتی کور ٹیم اور معاون اداروں کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکج کی 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین کو  پہنچائی جا چکی ہیں، وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پر مامور تھے۔

بریفنگ کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے کل 1273 شکایات موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے فوری اقدامات کیے گئے، بینکس اور دیگر معاون اداروں کی جانب سے اس پیکج کی آگاہی کے حوالےسے 6.2 ملین روبو کالز کی گئیں، 178,700 آؤٹ باؤنڈ کالز کی گئیں جبکہ 6.1 ملین ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے کال سینٹر سے اس پیکج کی جانکاری اور معلومات کے حوالےسے 126,839 آؤٹ باؤنڈ جبکہ 158551 ان باؤنڈ کالز ہوئیں، پیکج کے تحت 1.9 ملین ڈیجیٹل ادائیگیاں ہوئیں اور  951,191 ڈیجیٹل والیٹ استعمال ہوئے جو کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے ویژن کے تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ 823,653 خواتین نے ڈیجیٹل والٹس استعمال کیے جبکہ 2,541 خصوصی افراد نے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم وصل کیں، الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے رمضان پیکج کی بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے پہلی بار ڈیجیٹل والٹ متعارف کروایا گیا جس کے ذریعے نہایت شفاف اور سہل طریقہ کار سے رقوم مستحقین تک پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا، اس پیکج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بی آئی ایس پی، پی ٹی اے، نادرا اور دیگر معاون اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رمضان ریلیف پیکج کے دوران موصول ہونے والی شکایات کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے مدنظر رکھا جائے اور اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، متعلقہ سرکاری افسران اور رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر