وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے اپنےنیٹ ورک کو وسعت دےرہاہے، باکو اس سلسلےکی ایک کڑی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے لاہور سے باکو کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا ہے، جس کی پہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے152 مسافروں کو لےکر50۔11 پر روانہ ہوئی ہے۔
پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی آئی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی ائی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات بہت مستحکم ہوں گے۔
خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکاعالمی ہوابازی کی صنعت میں بہت اہم کردارہوتاتھا، پی آئی اےکی بحالی کا آغاز ہم نے 2002 میں کیا، وزارت ہوابازی نے پی آئی اےکی بحالی کیلئے بہت محنت کی، پی آئی اےکیلئے نئےروٹس متعارف کرارہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے بھی خصوصی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
