Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دےرہاہے، باکو اس سلسلےکی ایک کڑی ہے، وزیردفاع

Now Reading:

پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دےرہاہے، باکو اس سلسلےکی ایک کڑی ہے، وزیردفاع
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے اپنےنیٹ ورک کو وسعت دےرہاہے، باکو اس سلسلےکی ایک کڑی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے لاہور سے باکو کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا ہے، جس  کی پہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے152 مسافروں کو لےکر50۔11 پر روانہ ہوئی ہے۔

پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی آئی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی ائی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔

وزیر دفاع  نے کہا کہ اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات بہت مستحکم ہوں گے۔

Advertisement

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکاعالمی ہوابازی کی صنعت میں بہت اہم کردارہوتاتھا، پی آئی اےکی بحالی کا آغاز ہم نے 2002 میں کیا، وزارت ہوابازی نے پی آئی اےکی بحالی کیلئے بہت محنت کی، پی آئی اےکیلئے نئےروٹس متعارف کرارہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر