Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے بڑے خطرات ہیں، وزیرخزانہ

Now Reading:

ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے بڑے خطرات ہیں، وزیرخزانہ
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے بڑے خطرات ہیں، عالمی بینک، آئی ایم ایف اور دیگراداروں کی مدد سے ان مسائل سے نمٹا جائے گا۔  

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ کے تحت مذاکرے میں پاکستانی معیشت پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام، نجکاری، توانائی و دیگر شعبوں میں اصلاحات پوری توانائی سےجاری رہیں گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ برآمدات میں اضافے، برآمدی شعبوں میں سرمایہ کاری سےمعیشت کوآگےبڑھاناہے، محض میکرواکنامک استحکام ہی نہیں، پائیدارترقی کاحصول، ہمارانصب العین ہے۔

وزیرخزانہ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ مالی وسائل میں اضافے کیلئے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ٹیکس نظام میں شامل کرنا ترجیح ہے، ٹیکس نظام کوآسان اورسادہ بنایاجارہاہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیرف معاملےپرتعمیری مذاکرات کیلئےاعلیٰ سطح پاکستانی وفد امریکہ کادورہ کرےگا، ٹیکس پالیسی کومزیدشفاف، مؤثر بنانےکیلئے ایف بی آرکےدائرہ کارسےعلیحدہ کردیا ہے۔

Advertisement

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنیات اورکان کنی پرہونےوالی کانفرنس میں امریکی وفدکی شرکت خوش آئندہے،کانفرنس میں امریکی وفدکی شرکت سےمستقبل کےمعاشی وتجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا، معدنیات،کان کنی کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کی شرکت اورکاروباری اقدامات خوش آئندہے۔

محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ امریکہ سےکاٹن اورسویابین کی درآمد میں اضافےکےامکانات کاجائزہ لیاجاسکتاہے، پاکستان کوماحولیاتی عدم استحکام کاسامناہے، ماحولیاتی استحکام کیلئےمالی وسائل کی فراہمی کےعلاوہ مؤثرمنصوبوں کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر