
کراچی انٹربورڈ، نئے چیئرمین کا جارچ لینے سے انکار، امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
کراچی انٹربورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ پیش کیا جارہا ہے۔
سرچ کمیٹی نے مصباح تنہیو کو کراچی انٹربورڈ کیلئے نئے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا تھا، تاہم انہوں نے چارج لینے سے انکار کردیا۔
چیئرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے انٹربورڈ نے تاحال طلبہ کو ایڈمیٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول جاری نہیں کیا۔
انٹربورڈ کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہونے ہیں، تاہم طلبہ ابھی تک امتحانی شیڈول سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹربورڈ کراچی کا چارج میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کے پاس تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News