
وسائل صوبوں کے ہوں گے تو شرائط بھی صوبوں کی ہوں گی، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امت اسلامیہ کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر ایک اہم پیغام دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں کے ہاتھوں جو ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے، وہ تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے امن معاہدہ توڑ کر غزہ پر شب خون مارا ہے۔ یہ بزدلی کی تاریخ کا حصہ ہے اور اسے بہادری کا عنوان کبھی نہیں دیا جاسکتا۔
مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ یہ قوم اس قدر بزدل ہے کہ قرآن کریم بھی ان کی بزدلی پر گواہ ہے کیونکہ انہوں نے انبیاء تک کو قتل کیا جب کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بھی معاہدات توڑے تھے اور یہ آج بھی اسی روش پر قائم ہیں اور ناقابل اعتماد قوم ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے غزہ کے مسلمانوں کے خون کے حوالے سے کہا کہ فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں کا خون پیا جارہا ہے، ان کے گوشت نوچے جا رہے ہیں اور ہڈیاں چبائی جا رہی ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے بتایا کہ شیر خوار بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں تڑپ رہے ہیں۔ انہوں نے صورتحال کو سفاکیت اور درندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا، اسے انسانی عمل سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو عالمی عدالت انصاف نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے اور عالمی عدالت نے صیہونی قوتوں کی بمباریوں کو خلاف قانون اور جرم قرار دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ عدالتوں کی سنی جا رہی ہے، نہ قانون کا احترام ہو رہا ہے اور نہ اخلاقیات کا دائرہ موجود ہے۔
ولانا فضل الرحمان نے امریکہ اور یورپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ اور یورپ انسانیت کے قتل پر صیہونیت کا ساتھ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News