Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور آئی ایم ایف کا اگلے بجٹ میں کاربن لیوی نافذ کرنے پر اتفاق

Now Reading:

پاکستان اور آئی ایم ایف کا اگلے بجٹ میں کاربن لیوی نافذ کرنے پر اتفاق
آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کا اگلے بجٹ میں کاربن لیوی نافذ کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اگلے بجٹ میں کاربن لیوی نافذ کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگست 2026 تک ایک درجن سے زائد شرائط پر عمل درآمد کے لیے آئی ایم ایف کے مطالبات قبول کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 7.5 ارب روپے سے زائد لاگت کے تمام نئے انفراسٹرکچر منصوبوں کے پی سی ون فارمز پلاننگ کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے، منصوبوں کے جائزے اور ماحولیاتی اسکریننگ کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریزلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی  کے تحت 1.3 ارب ڈالر کے نئے قرض کے لیے اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوا ہے، 1092 منصوبوں کے کل پی ایس ڈی پی سے 260 ترقیاتی اسکیمیں ختم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ پارلیمنٹرینز کے لیے ایس ڈی جیز پروگرام جاری رہے گا، تاہم موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں پارلیمنٹرینز کی اسکیموں پر 35 ارب روپے خرچ ہوئے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے بجٹ ٹیگنگ سسٹم کو گرانٹس اور سبسڈی پر خرچ کو شامل کرنے کے لیے وسیع کیا جائے گا اور اسی طریقہ کار کو صوبائی حکومتوں کی جانب سے اخراجات کی ٹیگنگ تک بڑھایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر