Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارمغان منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے کا انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ

Now Reading:

ارمغان منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے کا انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ
ارمغان منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے کا انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ

ارمغان منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے کا انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ

اسلام آباد: ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔

ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول سے ارمغان کے خلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرونِ ملک موجود اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی جن میں بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں اور سرمایہ کاری شامل ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے۔ سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں انٹرپول کے 193 رکن ممالک میں ارمغان کی مالی سرگرمیوں اور اثاثوں کا سراغ لگایا جاسکے گا۔

ایف آئی اے کے مطابق اس نوٹس کے بعد بیرون ملک موجود اکاونٹس سیز کرانے اور قانونی کارروائی کی راہ ہموار ہوگی۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر بھی رابطے کیے جارہے ہیں تاکہ ملزم کے مالی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر