Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

امریکہ ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کا قابض اسرائیلی افواج کے حملے فوراً روکنے کا مطالبہ

پاکستان کا قابض اسرائیلی افواج کے حملے فوراً روکنے کا مطالبہ

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکہ ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکہ کی جانب سے ٹیرف معطل کرنے کی اطلاعات دیکھی ہیں، اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے 14 ممالک کے لیے ویزا معطلی کی رپورٹس دیکھی ہیں، اس حوالے سے متعلقہ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں، حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل کافی اہم رہا، متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

شفقت علی خان کا دوران بریفنگ کہنا تھا کہ ہمارے چین کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات ہیں، ہم امریکہ کی جانب سے تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم نے بھی ایک اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی ہے، جبکہ امریکہ میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کی اطلاعات ہیں، ہم اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان آج سے بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، بیلاروس کے صدر کی جانب سے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی گئی تھی، وزیر خارجہ اور وزیراعلی پنجاب بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

Advertisement

شفقت علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے، ان کا دورہ بیلا روس مسلسل شراکت داری کا عکاس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، تاہم اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے، حکومت نے آئی ایف آر پی کولا مرحلہ وار نفاذ کر رہی ہے، اس حوالے سے ہم تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں غیر قانونی مقیم ملکیوں کی واپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں، یہ پاکستان کا حق ہے کہ وہ کسی کی اپنی سرحد سے قانونی طور پر آمد کو یقینی بنائے، یہ معاملہ ریگولیشن آف سرحد کا ہے، جبکہ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے، متحدہ عرب امارات میں بہت بڑا پاکستانی ڈائسپورا رہتا ہے، تاہم پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں ہے، امریکہ کی جانب سے بگرام میں ائیر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا افواہیں ہیں، تاہم یہ افغانستان اور امریکہ کی حکومتوں کا آپسی معاملہ ہے۔

شفقت علی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان لاے جانے والے قیدی کی سماجی تقریبات میں شرکت کی اطلاعات کو دیکھیں گے، تہور رانا پر ہمارا ریکارڈ کہتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو برس سے پاکستانی شہریت کی تجدید نہیں کی، ایران ہمارا ایک اہم ہمسایہ اور قریبی دوست ہے، ہمارے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ جے سی پی او ایک پیچیدہ مسئلے کے حل کی عمدہ مثال ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ ہم تمام مسائل کے بات چیت کے زریعہ حل کے خواہشمند ہیں، چین پاکستان کا تزویراتی اور قریبی شراکت دار ہے، چینی شہریوں کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار11 سے 13 اپریل تک ترکیہ کا دورہ کریں گے، وہ یہ دورہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی دعوت پر کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم میانمار اور تھائی لینڈ سے پاکستانی مغویوں کے معاملے پر رابطہ میں ہیں۔

Advertisement

شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اگر یہ نسل کشی نہیں تو علم نہیں کہ نسل کشی کیا ہوتی ہے، بھارت میں وقف قوانین وہاں مسلمانوں کا بنیادی حق ہے، وقف املاک قوانین میں تبدیلی مسلمانوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشیش ہے، اس حوالے سے بھارتی اقدامات امتیازی سلوک اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید یہ بھی کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار ہماری سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں، یہ معاملہ بارہا امریکہ کے ساتھ اٹھایا ہے، نائب وزیراعظم کے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں بھی یہ بات زیربحث آئی، منرل انویسٹمنٹ فورم کے حوالے سے معلومات ایس آئی ایف سی فراہم کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر