
آرمی چیف سے امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات؛ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق دلچسپی کا اظہار
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وفد کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات ہوئی جس کی قیادت سینئر بیوروکریٹ ایرک مئیر نے کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر بات چیت کی گئی جب کہ ملاقات کے دوران پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملاقات میں امریکی انتظامیہ نے پاکستان سے معدنیات کی ترقی میں تعاون کی خواہش ظاہر کی جب کہ ایرک مئیر نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ اس شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں عملی پیش رفت اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں فریقین نے حکومتی اور نجی شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News