امید ہے حجاج کے کوٹے کا مسئلہ حل ہوجائےگا، چیئرمین ہوپ
پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی تنظیم ہوپ کے چیئرمین ناصر خان نے کہا کہ 100 فیصد امید حجاج کےکوٹےکامسئلہ حل ہوجائےگا۔
ہوپ کے چیئرمین ناصر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کوشش میں لگے ہیں، تاہم تاخیر ہونے کی چند وجوہات سامنے آئی ہیں۔
ناصر خان کے مطابق حکومت نے عمرہ کے آخر میں سرکاری کوٹہ سب سے پہلےبھرا، اور اس کام کے لیے ایک ماہ کاوقت لیا گیا، اور ساڑھے 3 ماہ بعد ہمیں بکنگ کی اجازت دی گئی جو تاخیر کا باعث بنی، دوسری جانب سعودی عرب کا سسٹم بھی نیا تھا اس وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے۔
ہوپ کے چیئرمین نے کہا کہ پچھلےسال حکومت اوورسیزکے17ہزارحاجی نہیں لے جاسکی، تقریباً 680 بلین ریال سعودی حکومت کے پاس پڑے ہیں، جب چاہیں حکومت کے ذریعے منگواسکتے ہیں، چاہتےہیں وزیراعظم کوشش کریں، تاکہ اس سال 67 ہزارعازمین حج کرسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
