Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کی رپورٹ جاری کردی

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کی رپورٹ جاری کردی
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کی رپورٹ جاری کردی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کی رپورٹ جاری کردی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق عام انتخابات 2024 پر 31 ارب 61 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 میں گذشتہ انتخابات سے 3 ارب روپے زیادہ خرچ آیا، جبکہ عام انتخابات 2018 میں 28 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔

عام انتخابات 2024 میں انتخابی امور پر 24 ارب 21 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جبکہ پاک فوج اور ائیر فورس کو 4 ارب 52 کروڑ 30 لاکھ روپے دیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انتخابی فہرستوں کی چھپائی پر ایک ارب 21 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ آیا، جبکہ ای سی سی نے الیکشنز کےلیے 42 ارب منطور کیے 31 ارب روپے جاری کیے گئے، عام انتخابات میں 1800 ٹن اسپیشل واٹر مارک پیپر استعمال ہوا۔

عام انتخابات میں 17 ہزار 816 امیدواروں، 150 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا، جبکہ 144 سیاسی جماعتوں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں، اس کے علاوہ انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے پرچھ سیاسی جماعتوں کے نشانات روک لیے گئے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 22 ہزار 855 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 3096 کے مسترد ہوئے، اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر 1820 میں 1322 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

قومی اسمبلی کےلیےغیر مسلم نشستوں کےلیے 150 میں سے 113 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، صوبائی اسمبلیوں کےلیے غیر مسلم نشستوں پر 393 میں 174 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام انتخابات میں 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے، جبکہ ملک بھر میں 2 لاکھ 78 ہزار 797 پولنگ بوتھ بنائے گئے، عام انتخابات میں12 لاکھ سے زائد انتخابی عملہ تعینات کیا گیا۔

الیکشن کمیشن جلد رپورٹ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو بھجوائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر