شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار کے فروغ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین ملا، انہوں نے مسلم امہ کے اتحاد کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
