
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کا آج آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نے انوائرمنٹل اپرول مینجمنٹ سسٹم، اور گاڑیوں کے لیے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم بھی لانچ کیا، اس کے علاوہ ایمیشن ٹیسٹ سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گاڑی کو پہلا ای ٹی ایس سٹیکر لگایا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ای ایم ایس سسٹم سے آگاہ کیا.
انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا ای بائیکس اسکواڈ ایکوفرینڈلی یونٹ کے طور پر، گرین اسکواڈ اربن ایریا میں اینٹی پلاسٹک کمپین، ڈسٹ اور ڈینگی کنٹرول کے لیے کام کرے گا۔
انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا بلیو سکواڈ آبی ذخائرکو محفوظ بنانے، جبکہ گاڑیوں کے فیول کی ٹیسٹنگ اور زہریلے دھویں کے خلاف بلیک سکواڈ کا م کرے گا۔
انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا ریڈ سکواڈ صنعتی علاقے اور اسپتالوں میں مضر صحت مواد سے بچاؤکے لیے، جبکہ ہاک آئی اسکواڈ 360 ڈگری لائیو کیمرہ بردار گاڑیوں اوراندھیرے میں دیکھنے والے 11تھرمل ڈرون کے ساتھ ماحولیاتی نگرانی کرے گا، اس کے علاوہ ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے لیے خصوصی اربن پٹرولنگ اینڈ ویجی لینس سکواڈ کام کرے گا۔
انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا برک کلن سکواڈ 8خصوصی ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھٹوں کی نگرانی کرے گا، جبکہ اینٹی پلاسٹک اور فیوجیٹو ڈسٹ سکواڈ پلاسٹک اور ڈسٹ آلودگی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہوگا۔
اسی طرح پوائنٹ سورس پلوشن مانیٹرنگ اسکواڈ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ کرے گا، جبکہ موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن کے ذریعے متعلقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی پر چیک رکھا جائے گا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف تقریب کے بعد خود انوائرمنٹ فورس کے پاس پہنچ گئیں، اور بچوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News