Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاور سیکٹر میں جاری مالی بحران نے شدت اختیار کر لی، سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ، ذرائع

Now Reading:

پاور سیکٹر میں جاری مالی بحران نے شدت اختیار کر لی، سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ، ذرائع

پاکستان کے پاور سیکٹر میں جاری مالی بحران نے مزید شدت اختیار کر لی ہے، اور سال 2025 کے ابتدائی دو ماہ میں سرکلر ڈیٹ میں 147 ارب روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں دسمبر 2024 کے مقابلے فروری 2025 تک 147 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سرکلر ڈیٹ کا مجموعی حجم 2531 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

دسمبر 2024 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2384 ارب روپے تھا، جو کہ جنوری 2025 میں 60 ارب روپے اضافے کے بعد 2444 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

جنوری 2025 کے مقابلے میں فروری 2025 تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں مزید 87 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2025 کے ابتدائی دو ماہ میں سرکلر ڈیٹ میں 147 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ جون 2024 تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 2393 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، جس کا مطلب ہے کہ سرکلر ڈیٹ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جو کہ ملک کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک سنگین مالی چیلنج بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر