Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ

Now Reading:

قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ

قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنٹ ڈور کی ناکامی پر حکومت کے پی پی سے بیک ڈور رابطے کیے جارہے ہیں، حکومت باہمی دوستوں کے ذریعے رابطے کر رہی ہے۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کو منانے میں تاحال ناکام ہے، تاہم پیپلزپارٹی نے پارلیمان میں خاموش احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پی پی اسمبلی بزنس چلانے میں حکومت سے تعاون نہیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قومی اسمبلی اجلاس کا کورم مکمل نہیں ہونے دے گی، پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی نہیں کرے گی، کورم کی نشاندہی پر پی پی اراکین ایوان سے لابی میں چلے جائیں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری ہوچکا ہے، اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اور وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین نئے اور ترامیمی بلز پیش کریں گے جبکہ صدارتی خطاب پر بحث بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر