
بجلی کا ٹیرف کم کرکے دکھائیں گے، وفاقی وزیر بجلی
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ آج کی 7.41 روپے فی یونٹ گھریلو اور 7.69 روپے فی یونٹ صنعتی قیمت میں کمی حکومت کی جانب سے عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اوئیس لغاری نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن اب مزید پہلوؤں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام لانے پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ اب بجلی کے شعبے میں بہتری ہی نظر آئے گی اور اس کی وجہ سے صارفین کو فائدہ ہوگا۔
وزیر پاور ڈویژن نے یہ بھی بتایا کہ ہم بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر قیمتوں میں کمی لانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ اس وقت ملک کے دو کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا 70 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے، جس کے باعث ان دو کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹ بجلی مل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ، ہمارے ان اقدامات کی بدولت صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا، جس سے اقتصادی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News