Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاست ماں ہے اور اس سے اختلاف نہیں ہو سکتا، گورنر سندھ

Now Reading:

ریاست ماں ہے اور اس سے اختلاف نہیں ہو سکتا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمارا نظریاتی اور سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے، لیکن ریاست پر اختلاف نہیں ہوسکتا کیونکہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار، قومی یکجہتی، معیشت کی بہتری، اور ریاستی اداروں کے استحکام پر زور دیا۔

کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قائم ایس آئی ایف سی (Special Investment Facilitation Council) ایک مؤثر “ون ونڈو آپریشن” ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

گورنر سندھ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ اُڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔

Advertisement

گورنر سندھ نے 77 سالہ قومی تاریخ میں سب سے زیادہ زرمبادلہ وطن بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی مبارک باد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی قربانیاں اور وطن سے محبت قابلِ تحسین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر