Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا بیساکھی کے پرمسرت موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی کا بیساکھی کے پرمسرت موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد
تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیساکھی کے پرمسرت تہوار کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری اور خاص طور پر بیساکھی میلہ کے موقع پر پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بیساکھی محبت، خوشی اور بہار کی علامت ہے اور یہ تہوار خوشی، شکرگزاری اور نئی امیدوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بیساکھی نہ صرف سکھ برادری کے لیے مذہبی اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ موسم بہار کی آمد کا ایک خوبصورت تہوار بھی ہے جو ہماری سرزمین کے تنوع اور رنگینی کو مزید نکھارتا ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب، قوموں اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے، اور یہاں مذہبی و ثقافتی تہوار معاشرتی تنوع اور ہم آہنگی کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں قومی ترقی، معاشرتی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار کو رسم و رواج کے ساتھ منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کا احترام پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عکاس ہے۔

اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر سے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا پاکستان میں قیام خوشگوار اور روحانی طور پر پُرسکون ہوگا۔

بیساکھی کے پر مسرت موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سمیت پوری سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بیساکھی امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے جو معاشرے میں ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی جیسے مواقع مختلف مذاہب اور اقوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیرالثقافتی اور کثیرالمذاہب ملک ہے جہاں تمام شہریوں کو اپنے مذہب، عقیدے اور رسم و رواج کے مطابق آزادی سے زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ریاست کی طرف سے مساوی حقوق کی حامل ہیں اور مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی انہیں حاصل ہے۔

ایسے مواقع قومی یکجہتی، رواداری اور احترامِ انسانیت کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیساکھی کا یہ تہوار سکھ برادری کے لیے خوشیوں کا پیغام لائے اور ملک بھر میں محبت، ہم آہنگی اور امن کے فروغ کا باعث بنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر