Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوورسیز پاکستانی ملک کے حقیقی سفیر ہیں، ان کی سہولت اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم

Now Reading:

اوورسیز پاکستانی ملک کے حقیقی سفیر ہیں، ان کی سہولت اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم
اوورسیز پاکستانی ملک کے حقیقی سفیر ہیں، ان کی سہولت اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم

اوورسیز پاکستانی ملک کے حقیقی سفیر ہیں، ان کی سہولت اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے حقیقی سفیر ہیں اور ان کی سہولت اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کیا جس دوران انہوں نے کہا ہے کہ ایک کروڑ سے زائد پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی محنت، لگن اور قربانیوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور یہ تمام لوگ نہ صرف پاکستان کے سفیر ہیں بلکہ ہماری پہچان اور قوت بھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی رزقِ حلال کما کر اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ وطنِ عزیز کی معیشت کو بھی مضبوط بنا رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ان پاکستانیوں کی سہولت اور مراعات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ان کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے۔ 2018 تک ملک میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا تاہم ماضی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث یہ ناسور دوبارہ سر اٹھانے لگا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہماری افواج قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں۔

عدالتی و انتظامی اصلاحات برائے اوورسیز پاکستانی

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے قانونی مسائل کے حل کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا۔ ان میں اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کا قیام، پنجاب میں عمل درآمد کا آغاز اور سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں کی اعلیٰ عدلیہ سے تعاون کی درخواست شامل ہے۔

وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شواہد کی ای ریکارڈنگ، مقدمات کی ای فائلنگ اور 60 دن میں ای فائلنگ کی مکمل سہولت دینے کا وعدہ کیا۔

قانونی و تعلیمی مراعات

Advertisement

وزیراعظم نے جعلی مقدمات سے بچاؤ کے لیے سول کورٹس کے طریقہ کار میں اصلاحات کا اعلان کیا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے لیے میڈیکل کالجز میں 15 فیصد کوٹہ مختص کرنے اور نیوٹیک کے ذریعے بچوں کو ہنرمند بنانے کے کورسز کروانے کا اعلان کیا۔

اوورسیز خواتین کو ملازمتوں میں عمر کی رعایت بھی 5 سے بڑھا کر 7 سال کردی گئی ہے جب کہ ایف بی آر انہیں فائلرز کے طور پر شمار کرے گا تاکہ ان کے لین دین اور بینکنگ کے معاملات سہل بنائے جاسکیں۔

ترسیلات زر اور معیشت میں کردار

وزیراعظم نے بتایا کہ صرف مارچ 2025 تک بیرون ملک پاکستانیوں نے 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر ملک بھیجی ہیں جو ان کی محبت، خلوص اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان کے بورڈ آف ریونیو میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی دفاتر قائم کیے گئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ایسے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی سطح پر مؤقف اور حمایت

Advertisement

وزیراعظم نے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کے دو ٹوک مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کو ان کے حقِ خود ارادیت کے حصول تک سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے غزہ میں شہید ہونے والے پچاس ہزار معصوموں پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

میرپور میں ایئرپورٹ بنانے کا اعلان

وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں ایئرپورٹ بنانے کا اعلان بھی کیا۔ لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں آن لائن سیل ڈیڈ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی ان کے خطاب کا اہم حصہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک دشمن عناصر کی منفی مہم کے خلاف اپنا کردار ادا کریں کیونکہ وہی پاکستان کے اصل اور سچے ترجمان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر