Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطاتارڑ

Now Reading:

بھارت 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطاتارڑ
بھارت 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطاتارڑ

بھارت 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس  مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ  بھارت اگلے 24-36 گھنٹوں میں  پہلگام واقعہ  سے جڑے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے موجودہ صورتحال پر اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت کا خطے میں جج، جیوری اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان خود دو دہائیوں سے  دہشتگردی کا شکار رہا ہے اور دُنیا میں کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے سچائی کا   پتہ لگانے  اور اس  کے محرکات جاننے کے لیے کھلے دل سے آزادانہ اور غیر جانبدار انہ تحقیقات کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ “فالس فلیگ” قرار، بھارتی عوام مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہونے لگی

عطاتارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بھارت نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا جو کہ خطے  اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہو گا، غیر جانبدارانہ تحقیقات سے فرار  بذات خود بھارت کے اصل مقاصد کو بے نقاب کرنے کے لیے بڑا ثبوت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جان بوجھ کر عوامی جذبات کو بھڑکا کر اس طرح فیصلے کرنا بدقسمت اور افسوسناک ہے، پاکستان اس بات کا  واضح اعادہ کرتا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید یہ بھی کہاکہ بین الاقوامی برادری کو  یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ سے ہونے والے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری  صرف اور صرف بھارت پر عائد ہو گی، پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر