وزیراعظم کینالز معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، رانا ثناء اللہ
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کینالز معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسےمیں جوش میں بات کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی بانی سے ملاقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی اپنے معاملات کو بہتر اور ریگولیٹ کرے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت جیل عملے سے تعاون کرے، پی ٹی آئی کے لوگ جیل کے لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں، نام کسی اور کا ہوتا ہے، ملاقات کیلئے کوئی اور پہنچ جاتا ہے، دونوں طرف معاملات کوبہترکرنےکی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بھی کوشش ہے اس طرح کے معاملات نہیں ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں و دیگر خواتین کو بلا روک ٹوک ملاقات کا موقع ملنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
