Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم کے کاشتکاروں کے لیے پنجاب حکومت کا ریکارڈ پیکج

Now Reading:

گندم کے کاشتکاروں کے لیے پنجاب حکومت کا ریکارڈ پیکج

گندم کے کاشتکاروں کے لیے پنجاب حکومت کا ریکارڈ پیکج

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکج جاری کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دوران اجلاس مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے25ارب روپے کی ویٹ فارمرسپورٹ پروگرام امدادی پیکج اور فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کے لیے لازمی ترامیم کرتے ہوئے ”الیکٹرو نک ویئر ہاؤسنگ ری سیٹ“ پالیسی کی بھی منظوری دے دی۔

اس دوران ترامیم شدہ پالیسی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کو پریشانی سے بچانے کے لیے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بینک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

اجلاس میں مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ویٹ فارمرسپورٹ پروگرام امدادی پیکج کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ ملیں گے جبکہ 5 ایکڑ پر گندم کے کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے، اس طرح گندم کے کاشتکاروں میں تقریباً25ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ صوبے بھر میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو45لاکھ روپے کا 85ہارس پاور ٹریکٹر مفت ملے گا، گندم اگاؤ مقابلے میں دوسرے نمبر آنے والے کاشتکار کو 40لاکھ روپے کا 75ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے والے کاشتکار کو 35لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور ٹریکٹر دیا جائے گا۔

حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر 8لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے، اس طرح مجموعی طور پر گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو10کروڑ 40لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے سوا ارب روپے کاایگریکلچر انٹرنی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت 1000انٹرنی صوبے بھر میں گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔

بریفنگ کے مطابق پنجاب حکومت کپاس کی کاشت کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے، جس کے لیے اگیتی کپاس کاشت کرنے والے کسانوں کو 25ہزار روپے فی بلاک دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، اس طرح کپاس کے کاشتکاروں کو مجموعی طور پر ساڑھے 37کروڑ روپے ملیں گے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کسان کارڈ کے ذریعے گندم کے کاشتکاروں نے تقریباً 55ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے ہیں، گندم کے کاشتکاروں کو9500 ٹریکٹر پر 10ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گندم کے کاشتکاروں کو 1000ٹریکٹر 2.5ارب روپے کی لاگت سے مفت دیئے گئے ہیں، کاشتکاروں کو 8ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی ہے جبکہ کاشتکاروں کو5ہزار سپرسیڈر پر8 ارب روپے کی سبسڈی دی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے علاوہ کسی بھی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر