باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے پروازوں کی بحالی خوش آئند ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے پروازوں کی بحالی خوش آئند ہے۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی براہ راست بحالی کے حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے ایکس پر بیان جاری کردیا۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دوسال کے بعد پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا کریڈٹ وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کی ٹیم پی آئی اے کے روٹس بحال کروانے میں دن رات کوشاں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی باکو جانے والی پرواز کی کیپٹن شاہدہ اسماعیل نے ثابت کیا کہ پاکستان میں خواتین ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پرواز کا آغاز دونوں ممالک کے تعلقات کو گہرا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
