Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں‘‘، سینٹ میں بھارتی الزامات کیخلاف قرارداد منظور

Now Reading:

’’منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں‘‘، سینٹ میں بھارتی الزامات کیخلاف قرارداد منظور
’’منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں‘‘، سینٹ میں بھارتی الزامات کیخلاف قرارداد منظور

’’منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں‘‘، سینٹ میں بھارتی الزامات کیخلاف قرارداد منظور

سینیٹ میں پاکستان  کے خلاف بھارتی اقدامات سے متعلق قراردار متفقہ طور پر منظورکر لی گئی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں متفقہ قرارداد تیار کر کے پورےہاؤس کی طرف سےپیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کابھرپورجواب دیا جائےگا، پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

نائب وزیراعظم کا اظہار خیال

نائب وزیراعظم نے قراردار سے قبل سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ قوم نےہمیشہ ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، پہلگام واقعہ پرپاکستان کوموردالزام ٹھہراناافسوسناک ہے۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعہ ہواتو اس وقت وزیراعظم انقرہ میں تھےمیں بھی ساتھ تھا، تاہم میں وزارت خارجہ سے رابطےمیں تھا، جبکہ نریندرمودی سعودی عرب کے دورے سے واپس بھارت پہنچے، اور میٹنگ کال کی، اس کے بعدعجیب قسم کے اقدامات کیے گئے۔

نائب وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف اقدامات کامطلب ہےبھارت پاکستان پرالزام لگارہا ہے، ہم نے اگلےدن قومی سلامتی کمیٹی  کااجلاس طلب کیا، جبکہ بھارت نے حملے کو جواز بناکر انڈس واٹرٹی ٹی کےتحت سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹی ٹی میں لکھا ہےاگرمعاہدہ ختم کرنا ہے تواتفاق رائےسےہوگا، 2,3سال سےبھارت کی طرف سے ٹی ٹی پرخط و کتابت ہورہی ہے، بھارت نےیکطرفہ طورپرسندھ طاس  معاہدہ معطل کیا ہے، اب تو کہاجاتا ہے دنیا میں اگلی جنگیں پانی پرہی ہوں گی۔

نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پانی پاکستان کے24کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، یہ ایسی ٹی ٹی ہےجس کیلئے پاکستان نےاپنےدودریا چھوڑدیئے، ہم بھارت کی طرف سےسندھ طاس معاہدےکی معطلی کوجنگ سمجھتےہیں،قومی سلامتی کمیٹی نےکہا کسی قیمت پرپانی کابندکرناقابل قبول نہیں ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پانی کابندکرناایک جنگ کی طرح ہےہم اسی طرح لے رہے ہیں، ہم نےفیصلہ کیاکہ ہم بھی شملہ ودیگرمعاہدے معطل کریں گے، بھارت نےاٹاری بندکیا ہم نےواہگہ بارڈربند کرنے کا فیصلہ کیا، جولوگ بھارت سےپاکستان آئےہوئےہیں وہ30اپریل تک واپس چلےجائیں، سارک ویزاکےتحت تمام ویزےمعطل کردیئےگئے ہیں، جبکہ سکھ یاتری اگرآناچاہیں توانہیں نہیں روکاجائےگا.

نائب وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان نےبھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے، پاکستان کے ذریعے تیسرے ملک کیلئےبھارت کی تجارت بھی معطل کردی گئی ہے، بھارتی دفاعی اورایئرایڈوائزر کوناپسندیدہ شخصیات قراردے کرپاکستان چھوڑنےکاکہا ہے، بھارت ہمارےہائی کمیشن عملےکی تعداد30پرلایاہم نےبھی30کردی ہے۔

Advertisement

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کیلئےتیار ہیں، پاکستان کی فورسزپوری طرح تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھاتوماضی کی طرح جواب ملےگا، بھارت وہ غلطی نہ کرے جس سے خطے کا امن خراب ہو، ہم سب ایک پیج پر ہیں میں تمام جماعتوں کامشکورہوں۔

نائب وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ لیڈرآف اپوزیشن نے ہمارے ڈرافٹ کو کھلےدل سے تسلیم کیا، ڈپلومیٹک موؤمنٹ جاری ہیں 26 ممالک کو فارن سیکٹریٹری نے بریفنگ دی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پریس بریفنگ بھی کی ہے، اللہ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے،ہم تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر