Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ٹریفک حادثات کا بڑھتا ہوا سلسلہ تھم نہ سکا، رواں سال 256 افراد جاں بحق

Now Reading:

کراچی میں ٹریفک حادثات کا بڑھتا ہوا سلسلہ تھم نہ سکا، رواں سال 256 افراد جاں بحق

شہر قائد میں رواں سال کے آغاز سے اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 256 ہو چکی ہے۔ ان حادثات میں ہیوی گاڑیوں، ڈمپرز، ٹرالرز اور بسوں کی ٹکر سے متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

آج ہونے والے افسوسناک واقعہ میں کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب ایک ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شہری کو کچل دیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ متوفی شہری عدنان سیکیورٹی ادارے کا اہلکار تھا۔

کراچی میں گزشتہ 99 دنوں میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں تیز رفتار ڈمپرز اور ٹرالرز شامل ہیں جنہوں نے متعدد شہریوں کی زندگیوں کو لقمہ اجل بنایا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے 18 افراد کی ہلاکت ہوئی، جبکہ واٹر ٹینکرز کے حادثات میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Advertisement

کراچی میں مزدا گاڑی کے نیچے کچلے جانے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چیختی چنگھاڑتی بسوں کی ٹکر سے 8 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ان تمام حادثات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیر محتاط ڈرائیونگ کی وجہ سے اموات ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر