 
                                                      ریکوڈک منصوبے کیلئے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشنل کلوژر آئندہ ماہ ہو گا
ریکوڈک منصوبے کیلئے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشنل کلوژر آئندہ ماہ ہو گا، یو ایس ایگزم بینک، یوکے ایگزم بینک، عالمی بینک فنانشل کلوژر میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاق، بلوچستان، ایشیائی ترقیاتی بینک فنانشل کلوژر میں شامل ہیں، عالمی شراکت داروں سے قرض کی موڈیلیٹیز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، فنانشل کلوژر کے بعد سرمایہ کاری کا رخ پاکستان کی جانب سے بڑھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی شراکت داروں سے تقریبا 3 ارب ڈالر کا پلان ہے، ریکوڈک کیلئے 3.4 ارب ڈالر وفاق کے ذمہ ہو گا، وفاق کے 3.4 ارب ڈالر میں سے 1.7 ارب ڈالر بلوچستان کا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فنانشل کلوژر مکمل ہونے پر تقریبا 3 سال تک پروڈکشن شروع ہو سکے گی، پروڈکشن پہلے سال وفاق اور بلوچستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 