Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سینیٹ میں قرارداد جمع

Now Reading:

پاکستان میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سینیٹ میں قرارداد جمع

سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک قرارداد میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں نہروں کی تعمیر کے حوالے سے سینٹ میں ایک اہم قرارداد جمع کرائی تھی، یہ قرارداد سینیٹر شیری رحمن کی جانب سے سینٹ میں پیش کی گئی، جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان سینٹ کے دستخط موجود ہیں۔

قرارداد میں ملک میں پانی کی کمی کے سنگین مسئلے کی جانب توجہ دلائی گئی ہے، جس کے مطابق پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تین صوبے اس وقت شدید پانی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں اور ملک کے ڈیموں اور بیراجوں میں بھی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان پانی کی یکساں تقسیم کی گارنٹی دیتا ہے اور اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام صوبوں کو اپنے حصے کا پانی مل سکے۔

Advertisement

چولستان کنال کی تعمیر پر اعتراض کرتے ہوئے پیپلزپارٹی نے خبردار کیا کہ اس منصوبے سے سندھ کے لوور ریپیرین پر منفی اثرات پڑیں گے، جہاں پہلے ہی پانی کی کمی کی صورتحال سنگین ہے۔

 قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت کو اس وقت تک کسی بھی نئے پانی کے منصوبے کی منظوری نہیں دینی چاہیے جب تک سندھ کی سی سی آئی میں اپیل زیر التوا ہے۔

مزید برآں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ارسا (پاکستان کا آبی وسائل کا ادارہ) کو فعال کیا جائے۔

اس کے ساتھ ہی پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے سندھ سے وفاقی ممبر کی فوری تقرری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے درخواست کی کہ سی سی آئی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ پانی کے مسائل کے حل کے لیے موثر اور شفاف فیصلے کیے جا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر