Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مویشی منڈی کا افتتاح، بہتر انتظامات اور سیکیورٹی کی یقین دہانی

Now Reading:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مویشی منڈی کا افتتاح، بہتر انتظامات اور سیکیورٹی کی یقین دہانی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مویشی منڈی کا افتتاح، بہتر انتظامات اور سیکیورٹی کی یقین دہانی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مویشی منڈی کا افتتاح، بہتر انتظامات اور سیکیورٹی کی یقین دہانی

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کرتے ہوئے بہتر انتظامات اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مویشی منڈی کا افتتاح کیا جب کہ ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، منگو پیر ٹاؤن کے چیئرمین حاجی نواز بروہی اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی یہ مویشی منڈی لاکھوں جانوروں کی آمد اور ہزاروں خریداروں کی دلچسپی کا مرکز بنتی ہے۔

انہوں نے منڈی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج گرمی ضرور زیادہ ہے، مگر اگر ہم ہنستے رہیں گے تو مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔ کراچی والوں کی سخاوت اور بیوپاریوں کی محنت کی بدولت منڈی ہر سال ایک بڑی رونق کا سبب بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قربانی کی خریداری کے دوران خریداروں اور بیوپاریوں کی سہولت کا خیال رکھا جائے گا۔ صفائی، سیکیورٹی اور ٹریفک کے مسائل حل کیے جائیں گے، خصوصاً آخری دنوں میں ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پورے ملک سے بیوپاری کراچی کا رخ کرتے ہیں تاکہ بہتر منافع حاصل کرسکیں۔ تاہم گلی محلوں میں منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ قربانی کے لیے گائے اور بکرے کا انتخاب کرتے ہیں اور اسی منڈی سے خریداری کریں گے۔ بلاول بھٹو کے نمائندوں نے کراچی میں بہتری کا سفر شروع کیا ہے جو جاری رہے گا۔ تبدیلی کا لفظ بدنام ہوچکا اور یہ بہتری کا سال ہے۔

تقریب کے آخر میں ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبک ہ مویشی منڈی کی ترجمان ایم آیمن نے میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا منڈی کو عیدالاضحی تک چار چاند لگانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر دلکش آتش بازی (فائر ورک) کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے تقریب کا ماحول مزید رنگین ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر