Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں، طلال چوہدری

Now Reading:

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں، طلال چوہدری
فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں، طلال چوہدری

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ملک بھر میں غیر ملکی فوڈ چین آؤٹ لیٹس پر حملوں کو افسوس ناک اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے عناصر سے سختی سے نمٹے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ دنوں ملک کے مختلف شہروں میں غیر ملکی فوڈ چینز پر 20 حملے کیے گئے جن میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا، خاص طور پر شیخوپورہ میں ایک قیمتی جان کے ضیاع کو انہوں نے افسوسناک سانحہ قرار دیا۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوڈ چینز نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے اور یہ کمپنیاں 100 فیصد واجب الادا ٹیکس ادا کرتی ہیں جب کہ بعض مقامی ہوٹل ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ چاہے وہ سی پیک ہو، ریکوڈک ہو یا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مائنز اینڈ منرلز کا شعبہ، غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے تاج کا قیمتی نگینہ ہیں اور ان کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم فلسطین میں ہونے والی ناانصافیوں کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس کے نام پر ملکی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانا قابلِ مذمت ہے اور فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔

طلال چوہدری کہتے ہیں کہ ایسے اقدامات نہ صرف عالمی قوانین کے خلاف ہیں بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان سے بدظن کرنے کا باعث بنسکتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سرمایہ کاروں پر حملہ کرنے والوں سے دہشتگردوں کی طرح نمٹا جائے گا اور جب تک ایسے پرتشدد واقعات بند نہیں ہوں گے ملک میں عالمی سرمایہ کاری ممکن نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر متعلقہ فتوے میڈیا کے ذریعے شیئر کیے جاچکے ہیں تاکہ غلط فہمیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر