Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم
خواجہ آصف کی کڑی تنقید: اسپیکر نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

یہ سراسر غلط ہے کہ مجھ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا گیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے ایک تاریخی ریلیف قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے۔

اسپیکر نے اس فیصلے کو وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا تاریخی عوامی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف ایک تاریخ ساز اقدام ہے۔

سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کے اس فیصلے کو ملک میں معاشی سرگرمیوں کی تیز رفتاری کی سمت میں اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ملک میں اب معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

Advertisement

اس فیصلے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ میں بھی فوری بہتری آئی ہے، جو کاروباری طبقے کے اعتماد کی عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی حلقوں سمیت کاروباری طبقات اور بزنس کمیونٹی نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں کے باوجود اتنا بڑا ریلیف وزیراعظم کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔

سردار ایاز صادق کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی، جس سے ملک کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر