
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ ملک بھر میں 30 اپریل تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا ہے کہ اس دوران درجہ حرارت اوسط سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ محسوس ہو گا۔
انجم نذیر کے مطابق اس شدید گرمی کے سبب سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے، خصوصاً سندھ کے اکثر علاقوں میں، جہاں درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہفتہ، اتوار اور پیر کو سندھ میں ہیٹ ویو اپنے عروج پر ہو گی۔
مزید پڑھیں: شہر قائد میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری
کراچی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انجم نذیر نے واضح کیا کہ شہر میں ہیٹ ویو کی صورتحال نہیں ہو گی، تاہم یہاں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا، جس کی وجہ سے محسوس ہونے والا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں سردیوں کا موسم کم اور گرمیوں کا موسم طویل ہوتا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور بتایا ہے کہ اس دوران پانی کا زیادہ استعمال اور دھوپ سے بچاؤ ضروری ہو گا تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News