Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق

Now Reading:

لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق
لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق

لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق

اسلام آباد: لیبیا کے مشرقی شہر سرت کے ساحل حراوہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 4 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں قائم پاکستانی مشن نے کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے سرت شہر کا دورہ بھی کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سرت میں پاکستانی سفارتخانے نے 11 تارکین وطن کی لاشیں وصول کی ہیں جن میں سے چار افراد کی شناخت قومی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے۔ دو لاشوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ جاں بحق پاکستانی شہریوں کی شناخت زاہد محمود ولد لیاقت علی، تعلق گوجرانوالہ اور سمیر علی ولد راجہ عبدالغفار، تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سید علی حسین ولد شفقت الحسین، تعلق منڈی بہاؤالدین اور آصف علی ولد نذرمحمد، تعلق منڈی بہاؤالدین بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

Advertisement

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہے جب کہ مزید شناخت اور لاشوں کی منتقلی کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر