ایران میں افسوسناک طور پر قتل ہونے والے 8 پاکستانی شہریوں کی میتوں کو آج رات خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے بہاولپور منتقل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، یہ بات ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے اپنے بیان میں کہی۔
سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم، دفتر خارجہ، پاک فضائیہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں نے فوری ردِعمل دیا اور میتوں کی جلد از جلد وطن واپسی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے مرحومین کی تعظیم اور بروقت تدفین کو یقینی بنانے کے لیے فوجی طیارہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مدثر ٹیپو نے اس مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دینے پر ایرانی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کے معززین بھی آج رات ایئرپورٹ پر موجود ہوں گے تاکہ پاکستانی شہریوں کو الوداع کہہ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہریوں کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں، وہ بہت کم ہے، مگر ہمارا فرض ہے کہ ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہوں۔
اپنے پیغام کے اختتام پر سفیر مدثر ٹیپو نے “انا للہ و انا الیہ راجعون” کے الفاظ کے ساتھ ایک سیاہ بینر بھی جاری کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
