Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل

Now Reading:

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل

بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبہ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہے۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس درمان جاہ جدید طبی سہولیات کے ساتھ مقامی افراد کی خدمت جاری رکھے گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ، بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی معززین نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر