Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اور وزیراعظم کا فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار

Now Reading:

صدر اور وزیراعظم کا فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار
صدرآصف زرداری

صدر اور وزیراعظم کا فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کا فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کیا اور ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت فتنتہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا،

وزیراعظم شہباز شریف

Advertisement

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کی ستائش کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر