
عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچائیں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق مہنگائی کی شرح0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال اسی ماہ میں یہ شرح 20.7 فیصد تھی جو اس وقت کی حکومت کی ناکامیوں اور معاشی چیلنجز کا عکاس تھی۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح چھ دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے جو حکومت کی محنت اور پالیسیوں کی درست سمت کا نتیجہ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سال ماہ رمضان کے دوران بھی مہنگائی کی شرح گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی جس سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی حکومتی پالیسیوں کی کامیابی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی انتھک محنت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سے نہ صرف عوام کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News