تہران: ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یہ تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیں۔
سفیر نے کہا کہ وہ بہاولپور کے ان بہادر اور جفاکش ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے شدید رنجیدہ ہیں۔
سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ ہم اس افسوسناک واقعے میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
پاکستانی سفیر کے مطابق شہداء کی نعشوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات جاری ہیں اور سفارتخانہ اس عمل میں مصروفِ عمل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
