Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ کی کارکردگی سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری

Now Reading:

سینیٹ کی کارکردگی سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری
سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: پلڈاٹ نے سینٹ کی کارکردگی سے متعلق ایک سالہ جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

پالیسی ریسرچ ادارے پلڈاٹ نے سینیٹ آف پاکستان کی سال 2023-24 کی کارکردگی پر مبنی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں قانون سازی، اجلاسوں کی کارروائی، ارکان کی حاضری اور پارلیمانی شفافیت سمیت متعدد امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران سینیٹ نے مجموعی طور پر 51 بلز پاس کیے جن میں سے 34 حکومتی اور 17 نجی ارکان کی جانب سے پیش کیے گئے۔

تاہم نجی بلز کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 63.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ آرڈیننسز کے ذریعے قانون سازی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سینیٹ کے اجلاسوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 65 اجلاس منعقد ہوئے تاہم ان اجلاسوں کے دوران کام کے اوقات میں 20.3 فیصد کمی دیکھی گئی۔

Advertisement

ایک سال میں 16 اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑے جو پارلیمانی کارروائی کے تسلسل پر سوالیہ نشان ہے۔

قائد ایوان کی حاضری انتہائی کم رہی، صرف 28 اجلاسوں میں شرکت کی گئی جو گزشتہ چھ سالوں میں سب سے کم شرح ہے۔ اس کے برعکس قائد حزب اختلاف نے 80 اجلاسوں میں شرکت کرکے نہ صرف سب سے زیادہ حاضری دی بلکہ وہ ایوان میں سب سے زیادہ بولنے والے رکن بھی رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سینیٹر سید شبلی فراز نے ایوان میں سب سے زیادہ 11 گھنٹے 26 منٹ تک خطاب کیا جب کہ مجموعی طور پر اراکین سینیٹ کی حاضری کی شرح میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

پلڈاٹ نے اپنی رپورٹ میں خیبر پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں کے تاحال خالی ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال ایوان کی نمائندگی اور فیصلوں کی شفافیت پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

مزید برآں رپورٹ میں سیاسی محاذ آرائی کو قانون سازی کے عمل اور ایوان کی مجموعی کارکردگی میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر