Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے متاثرین کے لیے 15ویں امدادی کھیپ روانہ

Now Reading:

کراچی سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے متاثرین کے لیے 15ویں امدادی کھیپ روانہ
کراچی سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے متاثرین کے لیے 15ویں امدادی کھیپ روانہ

کراچی سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے متاثرین کے لیے 15ویں امدادی کھیپ روانہ

وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے فلسطین کے لیے امدادی سامان کی 15 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی اس کھیپ میں ادویات، حفظان صحت کی کٹس اور خیموں سمیت 40 ٹن امدادی سامان شامل ہے۔

امدادی سامان اتوار کے روز کراچی سے عمان (اردن) کے لیے روانہ کیا گیا، جہاں رائل میڈیکل سروسز اردن کی جانب سے اس امداد کو وصول کرنے کے بعد متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: غزہ کے لیے پاکستان سےامدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

Advertisement

این ڈی ایم اے اب تک براہ راست 15 خفیہ آپریشنز کے ذریعے 1,518 ٹن امدادی سامان غزہ بھجوا چکی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 26 امدادی کھیپوں کے ذریعے 2,045 ٹن امدادی سامان فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے جنگ متاثرین کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حکومت پاکستان فلسطینی عوام اور مشرق وسطیٰ کے دیگر متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سامان کی فراہمی کے سلسلے کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کا جذبہ دنیا کے سامنے اجاگر ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر