Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی ایچ کیو میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب

Now Reading:

جی ایچ کیو میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب
جی ایچ کیو میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب

جی ایچ کیو میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو جرأت، بہادری اور نمایاں خدمات پر عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب کی صدارت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے کی جب کہ افسران اور جوانوں کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ان اعزازات کا مقصد ملک کے لیے ان کی جرأت مندانہ خدمات، آپریشنل بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

آرمی چیف کا خطاب

Advertisement

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں ہی آج کے پاکستان میں امن اور آزادی کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس فریضہ ہے اور ان کے اہل خانہ کے حوصلے اور قربانیوں کو بھی قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بے لوث کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی قربانیاں قابلِ تحسین اور لائقِ فخر ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ تقریب کے دوران شہداء کے اہل خانہ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے صبر و استقامت کو سراہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر