Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کی شمولیت

Now Reading:

پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کی شمولیت
پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کی شمولیت

پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کی شمولیت

کراچی: پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت ہوگئی۔

پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جناح نیول بیس اورماڑہ میں ہونے والی ایک پُروقار تقریب کے دوران جدید آف شور پیٹرول ویسل ’’پی این ایس یمامہ‘‘ کو بحری بیڑے میں باقاعدہ طور پر شامل کرلیا گیا۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، معززین اور پاک بحریہ کے افسران نے شرکت کی جب کہ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے خطاب کرتے ہوئے بحرِ ہند کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور پاکستان کو درپیش روایتی و غیر روایتی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور جدید بحری قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ایک جدید اور کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے جو اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اعلیٰ معیار کے ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ یہ جہاز پاک بحریہ کے اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے۔

Advertisement

اس موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے نہ صرف پاکستان نیوی کی سمندری حدود کے دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ بحری تجارتی راستوں کے تحفظ اور سمندری امن و استحکام کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے دامن شپ یارڈ اور منصوبے پر کام کرنے والی تمام ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کا عملی مظہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر