
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں برس گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ انکشاف وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ میں کیا۔
رانا تنویر حسین کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2025 میں حاصل ہونے والی فصل، سال 26-2025 کے دوران ملک کی گندم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں گندم کی درآمد یا برآمد کا فیصلہ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم نے گندم سے متعلق قومی پالیسی تشکیل دینے کے لیے کابینہ کمیٹی قائم کردی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ساتھ ہی وزیراعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے اب تک دو اجلاس نائب وزیراعظم کی صدارت میں ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News