حج 2025؛ سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج جائیں گے، وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج جائیں گے۔
وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کوملک کےمختلف اضلاع میں تربیت دی جارہی ہے، جبکہ حج انتظامات کےحوالےسےسعودی وزیرحج سےملاقات کی ہے۔
سردار یوسف نے کہا کہ حج انتظامات آخری مراحل میں ہیں، عازمین حج کےلیےبہترین انتظامات کیےگئے ہیں، جبکہ حج پروازوں کاآغاز28 مئی سےہوگا۔
وفاقی وزیرمذہبی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار حج کے اخراجات ساڑھے دس لاکھ روپے ہیں، جو پیسہ بچ جاتاہےوہ حاجی کوواپس کیاجاتاہے، وزارت مذہبی امورکےافسران حج پروازوں کورخصت کریں گے، جبکہ حج کےدوران پاکستان رضاکاربھی خدمات انجام دیں گے۔
سردار یوسف امور نے کہا کہ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں حج انتظامات دیکھے، اللہ کےمہمانوں کی خدمت بہت بڑا وسیلہ ہے، سعودی عرب میں حج انتظامات کاجائزہ لیا، تجویز دی حجاج کوٹریننگ سےپہلےہی ویکسین دی جائے۔
وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا ہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نےعوام کوخوشخبری سنائی، بجلی سستی کرکےعام آدمی کوسہولت دی گئی ہے، مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی، مستقبل میں عوام کومزیدبھی ریلیف ملےگا، حکومت میں سب سےزیادہ توجہ مہنگائی پردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
