Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت آصف علی زرداری کا علامہ اقبال کے یومِ وفات کے موقع پر پیغام

Now Reading:

صدر مملکت آصف علی زرداری کا علامہ اقبال کے یومِ وفات کے موقع پر پیغام

صر مملکت آصف علی زرداری نے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ وفات عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

آج ہم ان کی سیاسی اور فکری خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ، اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اپنی انفرادی و قومی زندگی میں پیغامِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

علامہ اقبال محض ایک شاعر نہ تھے، بلکہ وہ ایک مفکر اور مصلح بھی تھے جنہوں نے ملتِ اسلامیہ کے زوال کا درد محسوس کیا اور امت کو بیدار کرنے کے لیے اپنے افکار و اشعار کو ذریعہ بنایا۔

ان کی شاعری خودی، اجتہاد، عشق حقیقی ، حریتِ فکر، اور ملت کی نشاۃِ ثانیہ جیسے تصورات پر محیط ہے۔  اقبال کے نزدیک، امتِ مسلمہ کی نجات صرف سیاسی آزادی میں نہیں، بلکہ فکری و روحانی بیداری میں مضمر ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے مسلمانوں کو علم، بصیرت، خوداعتمادی اور دینِ حق کے اصل پیغام کی طرف بلایا۔

علامہ  اقبال کا کردار صرف فکر و شعر تک محدود نہ رہا۔ اُنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی سمت کے تعین میں بھی بنیادی کردار ادا کیا۔ وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے فعال رہنما رہے،

اور 1930 کے خطبۂ الہٰ آباد میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کا تصور پیش کیا۔ ان کی سیاسی سوچ مسلمانوں کی جداگانہ شناخت کی عکاس  تھی ۔

آج جب ہمیں مختلف سماجی، معاشی اور فکری چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ آئیے ، ہم اس بات کا عہد کریں کہ ہم علامہ اقبال کی تعلیمات اور فکر پر عمل پیرا ہوں گے، اور پاکستان کو ایک ایسا ملک بنائیں گے جہاں تمام شہریوں کو آزادی، سماجی و معاشی انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔

 اللہ تعالیٰ ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھنے، اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین!

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر