Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سالوں سے حکمران ہے، اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سالوں سے حکمران ہے، اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری
مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سالوں سے حکمران ہے، اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری

مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سالوں سے حکمران ہے، اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ نے کہا کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سالوں سے حکمران ہے، اپنی کارکردگی بتائیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسان کے فکر ہے، پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کےلیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا سندھ میں کاشتکار نہیں ہیں؟کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کردی ہے؟کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟ مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کی تاریخی پیکج دیے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، سپر سیڈر دیے ہیں، اس کے علاوہ  ٹیوب ویلز سولرائزیشن اور گندم پر 15ارب کا پیکج دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے، آئندہ سال اس سے بھی زیادہ گندم کی پیداوار ہو گی، پنجاب کی ترقی اور خوشحالی دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید یہ بھی کہا کہ مراد علی شاہ پنجاب سے ملانے والی سندھ کی مرکزی شاہراہ کو بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کررہے، مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر