Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسیحی برادری پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، عطاء اللہ تارڑ

Now Reading:

مسیحی برادری پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، عطاء اللہ تارڑ
مسیحی برادری پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہی ہے، عطاء اللہ تارڑ

مسیحی برادری پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہی ہے، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ  نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور میں اٹرنل لائف منسٹریز چرچ پاکستان کے زیر اہتمام ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسیحی برادری کوایسٹرکےموقع پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج یہاں آکر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، اس کمیونٹی نے ملک پاکستان کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں، اور اسے بنانے کے لیے بڑا کردار ادا کیا ہے۔

عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ میرا حلقہ میرے لیے باعث فخر ہے، میں جہاں بھی جاؤں دنیا میں انہیں فخر سے بتاتا ہوں کہ میں 70 ہزار مسیحی ووٹرز کو نمائندہ ہوں، میں آپ کو پوری پارٹی قیادت کی طرف سے ایسٹر کی مبارک باد دیتا ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپس میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ اور پیار محبت بہت ضروری ہے، آپ کی خوشی میں، آپ کے ہر تہوار میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Advertisement

عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسیحی کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ووٹ دیے، آپ سب کا شکریہ آپ نے ہمیشہ محبت دی ہے، میں آپ کے حقوق کے تحفظ کی بات ہر فورم پر کروں گا، دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ مسیحی کمیونٹی سے آئے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب میں عوام کی خدمت کی، وزیراعظم شہبازشریف نےدنیامیں پاکستان کوعزت دلوائی، مالیاتی ادارےکہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشت ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے، پاکستان کی ترقی میں آرمی چیف، ایس آئی ایف سی کااہم کردارہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر