Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار ہوگئے

Now Reading:

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار ہوگئے
پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار ہوگئے

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار ہوگئے

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرارہوگئے۔

پنجاب یونیورسٹی کے 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے لیے کروڑوں کی گرانٹ دی گئی تھی، تاہم ان میں سے 7 اساتذہ ایچ ای سی کی، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے 5 اساتذہ  یونیورسٹی کی اسکالرشپ لے کر فرار ہوگئے۔

قانون کے مطابق ان تمام اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے بعد 5 سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی مفرور اساتذہ سے رقوم کی ریکوری کے لیے ایف آئی اے، جبکہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے لیے  وزارت خارجہ کو خط لکھے گی۔

واضح رہے کہ 56  میں سے 12 اساتذہ نے اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی جوائن نہیں کی، ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر مفرور اساتذہ کو معاہدے کے مطابق یونیورسٹی کو کروڑوں روپے ادا کرنے تھے۔

Advertisement

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جو اساتذہ فرار ہوئے ان کی تفصیل یہاں پیش کی جارہی ہے۔

فرح ستار (جی آئی ایس سینٹر): 70 لاکھ، سید محسن علی (جی آئی ایس سینٹر): 1 کروڑ 40 لاکھ، کرن عائشہ (انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ، رابعہ عباد (شعبہ ایم ایم جی): 90 لاکھ، خواجہ خرم خورشید (آئی کیو ٹی ایم): 84 لاکھ، شمائلہ اسحاق (ہیلی کالج آف کامرس): 1 کروڑ 61 لاکھ،  عثمان رحیم (سنٹر فار کول ٹیکنالوجی): 72 لاکھ، سلمان عزیز (کالج آف انجینئرنگ): 90 لاکھ، محمد نواز (جی آئی ایس): 72 لاکھ، جویریہ اقبال (پی یو سی آئی ٹی): 60 لاکھ، سیماب آرا (ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ، سامعہ محمود: 1 کروڑ 16 لاکھ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر